وطن عزیز کی خود مختاری کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،ائیر چیف مارشل سہیل امان

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خود مختاری کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرگودھا میں پاک فضائیہ کے کمبینٹ کمانڈر سکول کی 47ویں گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا خطرہ سرحد پر ہو یا دہشتگردی سے ،پاک فضائیہ سب سے اگے ہوگی، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے، وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ ہمار ا اولین فریضہ ہے، اس سے قبل انہوں نے پاس آئوٹ ہونیوالے افسران میں تقسیم اسناد بھی تقسیم کیں ۔۔(وقار)

متعلقہ عنوان :