میپکو نے نومبر میں صارفین سے بلنگ کی مد میں 10ارب سے زائد وصول کئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:47

ملتان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نومبر 2016ء کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 10ارب 45کروڑ81لاکھ روپے وصول کئے جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 107.42فیصد رہی ہے ، پرائیویٹ صارفین سے 9ارب78کروڑ45لاکھ روپے وصولی کے ساتھ شرح 105.64فیصد اور سرکاری صارفین سے 67کروڑ36لاکھ روپے وصولی کے ساتھ شرح 142.22فیصد رہی ہے ،اسی طرح میپکو ملتان سرکل کی ماہانہ ریکوری 2 ارب 28 کروڑ 4 لاکھ روپے وصولی کے ساتھ شرح 116.

(جاری ہے)

09فیصدکے ساتھ سرفہرست ، ڈی جی خان سرکل میں 85کروڑ5لاکھ40ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح 97.59فیصد، وہاڑ ی سرکل میں 84کروڑ31لاکھ60ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح 107.68فیصد،بہاولپور سرکل میں ایک ارب 38 کروڑ 76 لاکھ 10 ہزار روپے ریکوری کے ساتھ شرح109.11فیصد،ساہیوال سرکل میں ایک ارب 27 کروڑ 35 لاکھ 10 ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح105.01فیصد،رحیم یار خان سرکل میں ایک ارب11 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح105.98فیصد،مظفرگڑھ سرکل میں ایک ارب 22 کروڑ 83 لاکھ50ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح108.62 فیصد، بہاولنگر سرکل میں 72کروڑ32لاکھ30ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح 103.28فیصد اورخانیوال سرکل میں 76 کروڑ 8لاکھ 90 ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.02 فیصدرہی ہے ۔