سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ نائن میں ہندو برادری کیلئے شمشان گھاٹ کیلئے جگہ مختص کی ہے،طارق فضل چودھری

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ نائن میں ہندو برادری کیلئے شمشان گھاٹ کیلئے جگہ مختص کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ عابد نے ہندو برادری کیلئے تدفین اور جنازے کے مقام کی عدم دستیابی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس پیش کیا جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے کو ابھی تک ہندو کمیونٹی کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ تاہم سی ڈی اے نے ہندو کمیونٹی کے لئے ایچ نائن میں ایک جگہ مختص کی ہے جہاں مندر بھی بنے گا اور شمشان گھاٹ بھی۔ نومبر 2016ء میں یہ پلاٹ مختص کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :