چیئرمین سینیٹ نے تین مختلف معاملات پر منظوری کے تعین کیلئے ایجنڈے پر آنیوالی تحاریک التواء نمٹادیں

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تین مختلف معاملات پر منظوری کے تعین کیلئے ایجنڈے پر آنیوالی تحاریک التواء نمٹادیں۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عتیق شیخ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق معاملے پر تحریک التواء منظوری کے تعین کیلئے پیش کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے انہیں کہا کہ مناسب ہوگا کہ اس معاملے پر 218 کے تحت تحریک لے آئیں۔

جس پر انہوں نے اپنی تحریک التواء واپس لے لی۔ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر اعظم سواتی اور دیگر کی طرف سے اے ٹی آر طیارے کے حادثے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے معاملے پر تحاریک التواء منظوری کے تعین کیلئے ایجنڈے پر تھیں تاہم یہ تحاریک پیش کرنے والے چاروں ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے اس لئے دونوں تحاریک التواء ڈراپ کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :