قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی نشستوں پر براجمان ہونا پارلیمانی روایات کیخلاف ، خیال رکھا جائے، چیئرمین سینیٹ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ارکان سینیٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارلیمانی روایات کا خیال رکھتے ہوئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی نشستوں پر نہ بیٹھیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ میاںرضا ربانی نے ارکان سینیٹ کو ہدایت کی کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی عدم موجودگی میں بھی ان کی نشست پر نہ بیٹھا جائے، یہ نشست خالی ہی ہونی چاہئے، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی نشست پر بیٹھنا پارلیمانی روایت کیخلاف ہے لہٰذا ارکان روایات کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :