انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی

ارکان 30دن کے اندر اس بارے اپنی سفارشات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی طرف سے انجینئر بلیغ الرحمان نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ارکان تیس دن کے اندر اس حوالے سے اپنی سفارشات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا سکتے ہیں۔