پی ٹی آئی اقتدار میں آ قرض اتارو ملک سنوار و ں سے لیکر اور نج ٹرین تک کے ہر منصوبے اور ہر سکیم کا آڈٹ کرائی گی‘ محمود الرشید

پا نا مہ کا معاملہ کسی صورت دبنے نہیں دیں گے، جلد عوام میں جاکر حقائق سامنے لائیں گے‘ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر جعلی سکیموں اور کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کرنے والے شریف برادران سے قرض اتارو ملک سنوار و ں سے لیکر اور نج ٹرین تک کے ہر منصوبے اور ہر سکیم کا آڈٹ کرائی گی، آڈٹ سے قبل پلی بار گین کا قانون ختم کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں واقع دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ شریف برا درا ن نی 9سال میں 9منصوبی شروع کئی جو ناکام ہوئے، منصوبوں میں قوم کے پیسوں کمیشن مافیا میں بانٹا گیا، انکا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ، میٹرو بس سمیت تمام چھوٹے بڑے منصوبوں میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں، کئی بار حکومت اور متعلقہ اداروں سے مالی امور اور دوسرے ملکوں سے ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات مانگیں لیکن ہمیشہ انکار ہوا، نندی پور پاور پراجیکٹ کا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا میٹرو کا جلا دیا گیا اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن نہیں جبکہ فافن نے حکومتی دعوے کی قلعی کھول دی اور اپنی رپورٹ میں پنجاب کو کرپشن میں نمبر ون صوبہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ پا نا مہ کا معاملہ کسی صورت دبنے نہیں دیں گے، جلد عوام میں جاکر حقائق سامنے لائیں گے۔