چیک پوسٹوں پر نفری کی کمی کو دور کرنے کے لئے بھی بھرتیاں فوری شروع کی جائیں،آئی جی پنجاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:28

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیر ا نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام دریائی چیک پوسٹوں پر عملے کی کمی کودور کرنے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹوں پر نفری کی کمی کو دور کرنے کے لئے بھی بھرتیاں فوری شروع کی جائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دریائی چیک پوسٹوں کے انتظامی معاملات کی تمام نگرانی ڈی آئی جی پی ایچ پی کریں گے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام دریائی چیک پوسٹوں کی موٹر بوٹس فنکشل ہوں اور موٹر بوٹس کی ماہانہ انسپکشن ہر صورت کی جائے جبکہ ماہانہ انسپکشن رپورٹس باقاعدگی سے آئی جی آفس بھجوائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات کمپیوٹر آپریٹرز کے تربیتی کورسز ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کروائے جائیں آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او ہفتے میں ایک بار ، سرکل افسر پندرہ دن بعد ایک بار، ڈی پی او مہینے میں ایک بار جبکہ آر پی او ہر دو ماہ بعد دریائی چیک پوسٹوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی انسپکشن یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز /انوسٹی گیشن پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، ڈاکٹر عارف مشتاق، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقار خان، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، احمد اسحاق جہانگیر، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، احسان طفیل، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹُو، سلمان چوہدری، ڈی آئی جی ایس پی یو، آغا یوسف اور ڈی آئی جی پی ایچ پی، غلام محمود ڈوگر کے علاوہ سی پی او کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی پی ایچ پی غلام محمود ڈوگر کوگھڑ سوار پولیس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی رینجز میں قائم اصطبل اور ان میں موجود گھوڑوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ خاص کر اصطبل میں صفائی کے نظام اور گھوڑوں کو معیاری چارے کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے سرگودھا میں زیر تعمیر اصطبل کے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کیلئے آر پی او سرگودھا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کی نگرانی براہ راست خود کریں اور ہفتہ میں کم از کم دو بار خود زیر تعمیر اصطبل کی عمارت کی انسپکشن کریں تاکہ اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :