گراں فروشی کے خلاف کریک ڈائون،70 گرفتارافراد میں سی13 کو موقع پر سزا ،41 مقدمات درج

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:28

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھا اورکارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی686مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ14,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر70افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔