لاہور کی7 مختلف مقامات پر کرسمس بازار قائم کر دئیے گئے ہیں،ڈی سی او

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:28

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے کے حوالے سے آنے والے مسیحی کمیونٹی کے تہوار کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کی7 مختلف مقامات پر کرسمس بازار قائم کر دئیے ہیں جہاں پر مسیحی کمیونٹی کے افراد باآسانی اشیائے ضروریہ معیاری اور سستے داموں خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کے علا وہ کپڑوں، جوتوں اور جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ڈی سی او نے ان تمام کرسمس با زاروں میں ما نیٹرنگ کے لیے افسران ڈیوٹیاں بھی دے رہے ہیں۔انہوںنے تمام ٹا ئونز انتظامیہ کو کرسمس کی مناسبت سے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بھی سجانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :