کمشنراور ڈی سی او کا فیروز پور روڈ کی سڑکوں کا دورہ، جنرل ہسپتال کے ارد گردکی ٹریفک کا بھی جا ئزہ لیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:28

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) کمشنر عبداللہ خاں سنبل اورڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان نے فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال کے قریب مختلف سڑکوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور ٹریفک پو لیس کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے نظام کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور اور ڈی سی او لاہور نے جنرل ہسپتال کے گیٹ اور ارد گرد ٹریفک کا بھی جا ئزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر ٹریفک پو لیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔علا وہ ازیں کمشنر اورڈی سی او نے بیو ٹی فیکیشن آف لاہور کے حوالے سے کینال روڈ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :