وزیر بلدیات محمد منشاء کی بلدیاتی الیکشن کاآخری مرحلہ صاف شفاف طریقہ سے مکمل ہونے پر عوا م کو مبارک باد

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:28

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ صاف شفاف ا ور احسن طریقے سے مکمل ہونے پر عوا م کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغازہو گیا ہے،اس تمام عمل میں لوگوں کا جوش و خروش قابل دید رہا۔

(جاری ہے)

اب کس قسم کے ترقیاتی کام میں رکاوٹ نہ ہونے پائے گی اور لوگ ہر قسم کی بنیادی سہولیات اپنی دہلیز پر موجود پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار واقع نہ ہوا۔اور نہایت پر امن انداز میں الیکشن پایہ تکمیل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخا ب سے اب صوبہ بھر میںانقلابی ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے ور عوام ہر قسم کے مسائل کے حل کے لئے اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے مسائل پر قابو پائیں گے۔انہوں نے اس تمام عمل میں تمام سرکاری محکموں کے کردار کو بے حد سراہا۔