فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 30ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد،یونٹ سیل،ملزمان فرار

ناقص کھاناتیار کرنے پر پھجا سری پائے، الفضل ریسٹورنٹ سیل،حنیف سری پائے کو25ہزار جرمانہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:28

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی کاروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں۔لاہور میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل سے دودھ بنانے والا یونٹ سیل کرتے ہوئی30ہزار لیٹر جعلی دودھ ضائع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر ٹائون کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب منیر کی سربراہی میں الفجر ملک پروڈکشن یونٹ کو دودھ میں پائوڈر کی ملاوٹ کرنے، تازہ دودھ کا ریکارڈ موجود نہ ہونے، اشیاء پر لیبل اور ٹریسبلٹی نہ ہونے، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت، دودھ ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری موجود نہ ہونے، گندہ واشنگ ایریا، خام مال ریکارڈ کی عدم موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس موجود نہ ہونے پر سر بمہر کر دیااور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنزبدر رمیض کی سربراہی میں فورٹ روڈ ٹکسالی پر المعروف پھجا سری پائی(پروڈکشن یونٹ)، ٹیمپل روڈ پر الفضل ملک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ کو کھلا پراڈکشن ایریا، ناقص صفائی ، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت، بچاکھچاکھانا فریزرز میں سٹور کرنے، اور خام مال کی Traceability پرسربمہرجبکہ ایم حنیف سری پائے کو 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے نیلے گنبد میں غلام رسول چنے والا اطمینان بخش صورت حال پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے 10ہزار کا چیک بطور انعام دیا گیا۔

علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کے ایم فوڈ انڈسٹریز کو ناقص صفائی پر 25ہزار روپے جرمانہ،ایمپوریم مال میں جونی راکٹ کو اشیاء پر نامکمل Tag اور کچن میں فالتو سامان کی موجودگی پر 8ہزار روپے جرمانہ کیا۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واڑا گجراں میں786ریسٹورنٹ کو 5ہزار، بھولا ملک شاپ کو، 3ہزار، بھٹو ملک شاپ کو ناقص صفائی پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے چاند کوکنگ سنٹراور نیو کشمیر فوڈ سنٹر کوبالترتیب20,20ہزار روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد ٹائون کی ٹیم نی ملتان چونگی میں محمد علی کڑاہی تکہ کو صفائی کے نامناسب انتظامات پر 10ہزار، مہر تکہ شاپ اور بھٹو تکہ شاپ کوبالترتیب 3ہزار روپے اور 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے فاروق بیکری کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :