ا یمرجنسی سروسز اکیڈمی میں مسیحی برادری کے ا عزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:26

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) گزشتہ روز اکیڈمی کے انسٹرکٹرز ،کیڈٹس نے مسیحی بھائیوں کے اعزاز میں کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ڈائریکٹر جنرل ایمر جنسی سروسز اکیڈ می بریگیڈئیر(ر)امیر حمزہ نے کیک کٹنگ تقریب کی صدارت کی جبکہ رجسٹرار ڈاکڑ محمد فرحان خالد، سابق اکیڈمی ایجوڈنٹ کیپٹن (ر) لال دین، انٹر نیشنل کورس انسٹرکٹرز مسٹر گنیش کمار،ڈاکٹر کرشنا اور ریسکیو1122کے کرسچن سٹاف بشمول ہیڈ کوارٹر، لاہور اور اکیڈمی کے ملازمین کے علاوہ ریسکیو انسٹرکٹرز ، کیڈیس اور سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایمرجنسی سروسز بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نے اس موقع پر اپنے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرسمس کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہیں اور ان کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں جس طرح وہ رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ہوم سیکرٹری کی طرف سے پاکستان اور بیرون ملک مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے مسیحی ریسکیورز کی سروسز کوسراہااور انہیں نقد انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :