قائداعظم ڈے اور کرسمس 2016ء کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں،آئی جی سندھ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ قائد اعظم ڈے اور کرسمس 2016 ء کے موقع پر صوبے میں تمام ضلعوں کی سطح پر مربوط روابط پر مشتمل غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ قائداعظم ڈے کی مناسبت سے مزارقائد پر حکومتی شخصیات کے علاوہ عوام کثیرتعداد میں خراج عقیدت کے لیے آتے ہیں لہٰذا اس تناظر میں مزارقائدکے اندرونی حصوں، اطراف اور مرکزی گیٹس پر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ کرسمس 2016ء کی مناسبت سے تمام گرجاگھروں، مشنری اسکولوں دیگر تعلیمی اداروں، کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں میں متعلقہ تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی کے جملہ امور کو غیرمعمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے گرجاگھروں اور کرسمس تقریبات کے منتظمین سے رابطوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرسمس تقریبات کے آغاز تا اختتام متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز علاقوں میں موجود رہیں گے اور وائرلیس کنٹرول بیس سے رابطے میں رہتے ہوئے اپنی اپنی پوزیشن اور سیکیورٹی صورتحال نوٹ کرائیں گے،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی سطح پر پیٹرولنگ، پکٹنگ، رینڈم اسنیپ چیکنگ، موٹرسائیکل گشت کو انتہائی مربوط اور مؤثربنایا جائے ،جبکہ کڑی نگرانی اور ریکی کے سلسلے میں سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں، تاکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت بروقت انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :