پیپلز پارٹی قائد ین کے استقبال کی بجائے عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کر نے کیلئے اقدامات کرے

شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا بیان

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قائد ین کے استقبال کے بجائے عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کر نے کے لئے اقدامات کرے شہر کراچی سمیت پورے سندھ کی سڑکیں تباہی کا شکار ہو چکی ہیں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پینے کا پانی میسر نہیں گندا پا نی پینے پر عوام مجبور ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گند گی اور غلا ظت کے ڈھیڑ جمع ہیں جو پیسہ استقبال پر صوبائی حکومت خرچ کر رہی ہے اٴْس سے شہر قائد کو صاف کیاجائے روشنیوں کا شہراندھیروں میں بدل گیا ہے شہر کراچی کی روشنیوں کو پھر بحال کیا جائے سیاسی پارٹیوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے عوام زلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے 2018کے الیکشن کا نقارہ بجتے ہی سیا سی پارٹیاں اپنا منشور لے کر عوام کے درمیان جھوٹے وعدے اور بیانات دیتے نظر آئیں گے گز شتہ بیس سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے موجودہ وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا عوام سے وعدہ کیا تھا ختم ہونا تو کجہ سردی کے اس موسم میں بھی شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جوان ہا تھوں میں ڈگریاں لئے در بدر کی ٹھوکریںکھا رہے ہیں اور گندگی کی وجہ سے عوام پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا استقبال افسوسناک ہے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیڑ سے پاک کیا جائے عوامی مسائل کو تر جحات کی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پورے شہر کراچی میں وبائی مرض کو ختم کر نے کے لئے اسپرے مہم کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :