فلسطین جل رہا ہے، القدس صیہونی شکنجہ میں ہے، مسلم امہ کردار ادا کرے،مظفر احمد ہاشمی، سینیٹر علامہ عباس کمیلی

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) فلسطین فا?نڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سابق مشیر برائے حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام،ایمیٹی انٹر نیشنل کے طارق شاداب اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کہاہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج فلسطین جل رہا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس صیہونی شکنجہ میں ہے لیکن کہیں سے کوئی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم نمودار نہیں ہو رہے جو قبلہ اول کو غاصب صیہونیوں کے شکنجہ سے آزادکروائیں۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جد وجہد پر توجہ مرکوز کریں، انہوںنے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جد وجہد کر رہے ہیں اور صیہونزم کے خلاف مزاحمت جاری رہے تو وہ وقت اب دور نہیں کہ جب قبلہ اول آزاد ہو گا اور پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہو گا۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنمائوںنے ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے اپیل کی کہ وہ جمعہ نماز کے اجتماعات میں فلسطین کی آزادی کے لئے جد وجہد کرنے والے مجاہدین کے لئے خصوصی دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :