نشیبی علا قوں کو دریا کے کٹا ؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے مستقل بنیا دوں پر اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں، مہر اعجاز احمد اچلا نہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:07

لیہ۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)صوبا ئی وزیر اقداما ت برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا ہے کہ نشیبی علا قوں کو دریا کے کٹا ؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے مستقل بنیا دوں پر اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں جس کے لئے ماہر ین کی جا ئزہ رپو رٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے یہ با ت انہو ں نے بکھری احمد خان ، بیٹ گجی ، بیٹ وساوا شما لی کے مختلف علا قوں میں دریا ئی کٹا ؤ کے معائنہ کے موقع پر مکینوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اس موقع پر ایس ڈی او انہار چوہدری محمد افضل نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ بیٹ گجی وبکھری احمد خان کے سٹڈ بند وں کی مضبو طی و حفاظت کے لئے تمام اقدماا ت عمل میں لا ئے گئے ہیں اور وافرمقدار پتھر سپر بند وں پر مہیا کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہو ں نے دریا ئی کٹا ؤ سے متا ثرہ مکینوں کو یقین دلا یا کہ حکو مت پنجاب نشیبی علا قوں میں ما ہرین کی رپو رٹ کی روشنی میں مستقل بنیا دوں پر سپر بند وں کی تعمیر کے لئے فوری اقداما ت عمل میں لا رہی ہے انہو ں نے محکمہ انہار کے حکا م کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں سرعت سے اپنی رپو رٹ کو پا یہ تکمیل تک پہنچائیں تا کہ فنڈز کے اجراء کے ذریعے سٹڈ بند وں کی مضبوطی کے عمل کو مکمل کر کے دریا ئی کٹا ؤ سے زرخیز اراضی کو محفوظ بنا یا جا سکے ۔

صوبا ئی وزیر اقداما ت برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلا نہ بعد ازاں مختلف علا قوں میں گئے اور انہو ں نے علا قہ مکینو ں کے مسائل سننے کے علا وہ ان علا قوں میں بقضا ئے الٰہی وفات پا جا نے والے مختلف افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لو احقین سے اظہار تعزیت کیا ۔