ملکی تعمیر وترقی میں مسیحی کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے، ڈاکٹر فرحت سلیمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:07

سیالکوٹ۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر وترقی میں مسیحی کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے بالخصوص تعلیم اور صحت میں ان کی خدمات بے مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے اظہارِ یکجتی کے لیے منعقدہ ایک اجلاس سے حظاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی نے تمام مسیحی برادی کوکرسمس کی مبارک باددی اور ان میں عیدی تقسیم کی ۔ وائس چانسلر نے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) سید قمر شہزاد گیلانی صاحب کی خدمات کو بھی سراہا،جنہوں نے کلاس فور کے تمام ملازمین کے درمیان محبت ، بھائی چارہ اور ذہنی آہنگی کے جذبے کو فروغ دیا ۔انہوںنے مسیح ملازمین کے کام کی تعریف کی اور ان کی کامیابی وکامرانی کے لیئے دُعا کی ۔مسیحی برادری کیجانب سے عاشق مسیح نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس جذبے کو بھر پور طریقے سے سراہا۔تقریب میںیونیورسٹی کے مسیحی اورسینئر سٹاف نے وی سی کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔

متعلقہ عنوان :