کار کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ساتھی شدید زخمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

بوریوالا۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر کار کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ساتھی شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا واقعات کے مطابق چک 98/E.Bشیخ فاضل کا رہائشی سرفراز شیخ اپنے ساتھی شہباز کھرل کے ہمراہ بورے والا سے اپنے گائوں موٹر سائیکل 8998/BRMپر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ چک 417/E.Bکے قریب ایک تیز رفتار کار نمبریLEC-6626نے اسے ٹکر مار دی ۔حادثہ میں سرفراز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شہباز کھرل شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :