میونسپل کمیٹی بوریوالا ، چوہدری محمد عاشق آرائیں چیئر مین ، حاجی افتخار احمد بھٹی وائس چیئر مین منتخب ہو گئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

بوریوالا۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)میونسپل کمیٹی بورے والا کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اٴْمیدوار چوہدری محمد عاشق آرائیں چیئر مین جبکہ حاجی افتخار احمد بھٹی وائس چیئر مین منتخب ہو گئے پولنگ صبح 9بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹی ایم اے ہال میں پر امن ماحول میں منعقد ہوئی پولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے بلدیہ کہ ایوان میں کل 46کونسلرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے حمایت یافتہ امیدوار چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئر مین حاجی افتخار احمد بھٹی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن نسیم شاہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار چیئر مین میاں عبدالمتین اور وائس چیئر مین رائو عزیز الرحمن ایک دوسرے کے مد مقابل تھے جبکہ پی ٹی آئی کے اٴْمیدوار چیئر مین شہباز حسین باجا بھٹی اور اٴْمیدوار وائس چیئر مین شکیل حشمت نے چند روز قبل اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے تھے اور پولنگ کے روز متفقہ فیصلہ کی بجائے ن لیگ کے دونوں اٴْمیدواروں کو اپنی مرضی سے ووٹ دیئے نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے کامیاب امیدوار چوہدری محمد عاشق آرائیں اور حاجی افتخار احمد بھٹی نے 27ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اٴْن کے مدمقابل مسلم لیگ ن نسیم شاہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار میاں عبدالمتین اور رائو عزیز الرحمن نے 18ووٹ حاصل کئے نتائج کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگی کارکنوں اور چوہدری عاشق آرائیں کے حامیوں نے ممبرقومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمدآرائیںاور نو منتخب چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئر مین حاجی افتخار احمد بھٹی کو کندھوں پر اٴْٹھا کر بھنگڑے ڈالے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں ایم این اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ایم پی اے اور نو منتخب چیئر مین چوہدری محمد عاشق آرائیں نے اپنی شاندار کامیابی پر اپنے حامی کونسلر بلدیہ کی ثابت قدمی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارا گروپ اپوزیشن والوں کو بھی ساتھ لے کر چلے گا اور شہر میں منافقت کی سیاست کا خاتمہ کر کے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور بورے والا کے شہریوں نے جس طرح ہمارے گروپ کا ساتھ دیا ہم اٴْس پر فخر کرتے ہیں ۔