خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے خود آواز بلند کریں،عاشق بھٹہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

ملتان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)عورت فائونڈیشن ملتان کے کوارڈینیٹر ملک عاشق بھٹہ نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے خود آواز بلند کریں تاکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کاخاتمہ کیا جاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب نے وومن پروٹیکشن بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ پنجاب میں پہلادادرسی سنٹر بھی قائم کیا ہے جوکہ بہت جلد شروع کیا جائے گا اوراب خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے دربدرٹھوکریں نہیں کھانی پڑیں گی ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین پر خود ظلم مت ہونے دیں ۔اس موقع پر مہک بٹ ،افشین خالد،طلعت نذیر ،حنا خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔