تحصیل کونسل پاکپتن ،مظفر اقبال چیئرمین ، چوہدری اسرار احمد وائس چئیرمین منتخب ہو گئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

پاکپتن۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)تحصیل کونسل پاکپتن میں مسلم لیگ (ن) ایک گروپ کے امیدوار مظفر اقبال چئیرمین اور چوہدری اسرار احمد وائس چئیرمین 33ووٹ لے کر منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ (ن)دوسرا گروپ کے امیدوار رانا محمد رمضان چئیرمین اورملک محمد عمران وائس چئیرمین صرف 28ووٹ حاصل کر سکا۔

(جاری ہے)

دریں اثاء تحصیل کونسل عارفوالا میں مسلم لیگ (ن)ایم این اے رانا زاہد گروپ کے امیدوارسید محمد عدی زیدی چئیرمین اور محمد افضل نعیم وائس چئیرمین 22ووٹ لئے جبکہ مسلم لیگ (ن)ایم پی اے ڈاکڑ فرح جاوید کے امیدوار چوہدری ظہیر اسلم چئیرمین اوراللہ داد خاں وائس چئیرمین نے بھی22ووٹ حاصل کئے دونوں گروپ برابر رہے اے سے عارفوالا عدنان فرید 23دسمبر کو بلدیہ عارفوالا کے دفتر میں گیا رہ بجے دونوں کی جیت ہار کے لئے ٹاس کروانے کا فیصلہ کیا۔