ضلع کونسل پاکپتن کے انتخابات میں میاں محمد اسلم سکھیر اچیئرمین ،اسرار ظفر بودلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

پاکپتن۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)ضلع کونسل پاکپتن کے انتخابات میںپی ٹی آئی نے سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کی نگرانی میں کامیابی حاصل کر لی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل چیئرمین میاں محمد اسلم سکھیرا اور وائس چیئرمین اسرار ظفر بودلہ، وائس چیئرمین میاں اسلم پرویز ہوتیانہ 38ووٹ لے کر منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ(ن)ضلع کونسل کا چیئرمین امیدوار خالد سعید خاںاور وائس چیئرمین رانا ارادت خاں، وائس چیئرمین پیر خالد قطب صرف 35ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

انجمن جلال آبادی نے ضلع کونسل پاکپتن کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا اور نو منتخب کے چیئرمین میاں محمد اسلم سکھیرا اور وائس چیئرمین اسرار ظفر بودلہ، وائس چیئرمین میاں اسلم پرویز ہوتیانہ کو مبارک باد دی ہے۔