پاکستان ریلوے نے مسیحی برادری کیلئے خصوصی کرسمس امن ٹرین کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 دسمبر 2016 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے نے مسیحی برادری کیلئے خصوصی کرسمس امن ٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کی آمد کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب ملک کی مسیحی برادری کیلئے خصوصی اقدام اٹھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے نے خصوصی کرسمس امن ٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔ کرسمس امن ٹرین آج شام پشاور پہنچے گی یہ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں جہلم ، لاہور، ساہیوال، روہڑی ، ٹنڈوآدم ، اور حیدر آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچی گی۔واضح رہے اسپیشل ٹرین میں 3گیلرز اور2فلورٹس شامل ہیں جو کہ مذہبی آہنگی اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کرتے ہیں۔