5سال سے پینشن نہ ملنے کا صدمہ ضلع کونسل کا رٹارئر ڈ ملازم فوت گھر میں کہرام

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)5سال سے پینشن نہ ملنے کا صدمہ ضلع کونسل کا رٹارئر ڈ ملازم فوت گھر میں کہرام،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل جیکب آباد کا رٹائرڈ ملاز عبدالرشید راجپوت5سے پینشن نہ ملنے کے صدمے میں70سال کی عمر میں فوت ہو گیا ورثائ کے مطابق عبدالرشید کی موت وماغ کی رگ پھٹنے کی وجہ سے ہوئی وہ اکثر اس سوچ میں گم رہتے تھے کہ جس محکمے کو میں نے ساری عمر دی عمر کے آخری حصے میں اس نے بھی نظر انداز کیا ان کی وفات پر گھر میں کہرام برپا ہے یاد رہے کہ پینشن اور تنخواہ نہ ملنے کی صدمے میں اب تک ضلع کونسل کے 6افراد فوت ہو چکے ہیںجنہیں سالوںسے تنخواہ اور پنشن نہیں ملی۔