ْپرائمری اسکول علی شیر آفریدی میں کھیل کا ہفتہ کرکٹ کا فائنل علی حیدر اسپورٹس نے جیت لیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) پرائمری اسکول علی شیر آفریدی میں کھیل کا ہفتہ کرکٹ کا فائنل علی حیدر اسپورٹس نے جیت لیا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول جیکب آباد میں ہفتہ کھیل کت تحت گزشتہ روذ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلاالمدینہ اسپورٹس اور علی حیدر اسپورٹس کے درمیان ہو اجو دلچسپ مقابلے کے بعد علی حیدر اسپورٹس نے 21رنس سے جیت لیا اس موقع پر تعلقہ ایجو کیشن آفیسر گل حسن انڑ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اس موقع پر منعقد تقریب میںکرم علی ابڑو، رحیم بخش انصاری ،گلزیب پہنور ،جمیل لاشاری ،آصف علی بھٹی،غلام علی سدہایو،رانجھن کورائی،دھنی بخش قمبرانی،عبید رند،عزیز منگریوصدر دین بھٹی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلقہ ایجو کیشن آفیسرگل حسن انڑ نے کہا کہ کھیل کے فروغ سے نوجوان صحت مند رہتے ہیں اور پڑھائی بھی اچھی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :