صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ا جلاس

تمام ڈائریکٹوریٹس کی ریکوری پر تفصیلی بریفنگ ،مزدوروں کو خدمت کارڈ ز کی فراہمی اور مزید لوگوں کی رجسٹریشن پر بھی بریفنگ

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق کی زیر صدارت تمام ڈائریکٹوریٹس کی ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پچھلے چا ر مہینے کی پروگریس رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں وزیر محنت کو بتایا گیاکہ 70ہزار نئے ورکرز کو رجسٹرڈ کیاگیاہے اور 851یونٹس کو بھی کور کیا گیا ہے۔

اس طرح مجموعی طو رپر تقریبا ساڑھے 4لاکھ ورکرز کو رجسٹرڈ کر دیاگیاہے ۔صوبائی وزیر محنت نے رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے تنبہہ کی مجھے 100فیصد پرفارمنس چاہیے اوراس میں کسی قسم کا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ہر افسر کو اپنا ٹارگٹ ہر قیمت پر پوراکرنا ہوگا جو اچھی کارکردگی دکھائے گااس کو ریوارڈ دیا جائے گا او رجوافسر اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کیا جائے گا اس کے ساتھ سختی سے پیش آیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

مزید برآں انہوں نے کہاکہ ساری کی ساری ٹرانسفر او رپوسٹنگ پرفارمنس بیسڈ ہوں گی تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو جزا دی جاسکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ جن جن افسران نے ا پنا ٹارگٹ پورا نہیں کیا ا ن کی جواب طلبی کی جائے تاکہ وہ اپنی پوزیشن کو واضح کر سکیں-اس موقع پر کمشنر منصورقادر بھی موجود تھے۔