پاکستان کی سالانہ صحرائی جیپ ریلی آئندہ سال فروری میں منعقد ہو گی

ْیہ ریلی تاریخ اور ثقافت سے مالا مال 26300مربع کلومیٹر صحرا چولستان میں نو سے بارہ فروری تک ہو گی

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) 12ویں چولستان صحرائی جیپ ریلی آئندہ سال فروری میں پاکستان کے جنوبی علاقے چولستان میں منعقد ہو گی ، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجا ب ( ٹی ڈی سی پی ) کے ایک اہلکار نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ صحرائی جیپ ریلی تاریخ اور ثقافت سے بھرپور 26300مربع کلومیٹر والے صحرا چولستان میں 9سے 12فروری تک جاری رہے گی ، آف روڈ ریلی کی چار مختلف کیٹگریوں میں قریباً 100پاکستانی اور غیرملکی ڈرائیوز حصہ لیں گے ۔

اہلکار کے مطابق روٹ میں 210کلومیٹر کے سابقہ فاصلے سے بڑھا کر 455کلومیٹر کردیا گیا ہے اور یہ چار روز میں اختتام پذیر ہو گی ، یہ ریلی قلعہ ڈیرہ ور سے شروع ہو گی اور مشرقی پنجاب کے صوبہ کے تین اضلاع بہاولپور ، رحیم یار خان اور بہائولنگر کے اضلاع سے گزرے گی ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن فٹنس کے ارتقا ، سٹاک کیٹیگری ، گاڑیوں کے لئے قرعہ اندازی اور پہلے سے ادا شدہ کیٹیگری والی گاڑیوں کے کوا لیفائنگ رائونڈ کیلئے قرعہ اندازی نو فروری کو ہو گی ، سٹاک گاڑیوں اور پہلے سے ادا شدہ گاڑیوں کے کوالیفائنگ رائونڈ کی دوڑ دس فروری کو ہو گی، پہلے سے ادا شدہ کیٹیگر ی والی ریلی گیارہ فروری کو منعقد ہو گی ، گاڑیاں ثقافتی سرگرمی کیلئے قلعہ بجنوٹ میں ایک رات ٹھہریں گی اور حتمی ریس اور ایوارڈ کی تقریب کیلئے بارہ فروری کو قلعہ ڈیرہ ور واپس آئیں گی ، 2005ء میں افتتاح کئے جانیوالے اس سالانہ ایونٹ میں دنیا بھر سے موٹرسٹوں اور سیاحوں کی بہت بڑی تعداد آتی ہے کیونکہ اس میں صحرائے چولستان کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی نمائش کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :