جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم حاصل / جمع کرانے کی تاریخ میں 28 دسمبر تک توسیع

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام میں بیچلرز، ماسٹرز، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، سرٹیفیکیٹ کورسز اور ڈپلومہ پروگرام کے داخلہ برائے سال 2017ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 دسمبر 2016ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1700 روپے کے عوض صبح 9 تا شام 4 بجے تک یو بی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 4 تا 6 بجے تک یو بی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :