صوبہ سندھ نے سندھ پاپولیشن پالیسی 2016ء پیش کردی، میر ممتاز حسین جاکھرانی

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی ممتاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی بھلائی اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ہم نے کوسٹڈ امپلیمنٹیشن پلان (سی آئی پی) کے لئے 890 ملین روپے بھی مختص کر دیئے ہیں جو کہ ہمارے FP2020 کے مقاصد اور ٹارگٹ کا حصہ ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے منعقدہ سندھ پاپولیشن پالیسی 2016ء کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی دیگر محکموں کے ساتھ اپنے رابطے مزید بہتر کر رہا ہے اور بہت جلد عوام صوبہ سندھ میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے چیئر پرسن FP2020 ورکنگ گروپ سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور اس پالیسی کو حتمی شکل میں مرتب کرنے والے ڈاکٹر توصیف احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں کے بغیر اس پالیسی کا وجود ناممکن تھا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے محکمہ بلدیات سندھ جام خان شورو، سیکریٹری محکمہ بہبود آبادی سندھ لئیق احمد، ڈاکٹر طالب لاشاری اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :