اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:34

اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مزید مراعات حاصل کرنے سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے خط میں وزارت خزانہ سی20,20 ملازم رکھنے کی درخواست کی تھی۔وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو قانون وضابطے کے مطابق تمام مراعات فراہم کئے ہیں۔۔۔(ولی)