محفل بسلسلہ جشن عید میلا د النبیﷺ 25دسمبرکو ہوگی

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:30

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) تحریک منہاج االقرآن بورگی وینس کے زیر اہتمام 25دسمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء بمقام بلال مسجد بورگی وینس بڑا گائوں میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلا د النبی ؐ منعقد ہورہی ہے جس میں نقابت کے فرائض محمد شہباز حفیظ القادری دیں گئے۔

(جاری ہے)

حافظ قاری محمد اقبال نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک ہو گی جبکہ خصوصی نعت قاری غلام مصطفی نقشبندی کی ہو گی اور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ محمد شکیل ثانی خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :