آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر / سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر منصور قادر ڈار کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ووٹرز کی غیر حتمی فہرست مورخہ 30 دسمبر 2016ء کو تمام اضلاع میں قائم محکمہ اطلاعات کے دفاتر میں آویزاں کر دی جائے گی ۔

غیر حتمی فہرست پر کسی بھی قسم کا اعتراض 10 جنوری 2017ء سے قبل دفتر چیف الیکشن کمشنر / سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بلاک نمبر 10، ٹاپ فلور ، بالمقابل اسمبلی ہال ، سول سیکرٹریٹ ،چھتر مظفرآباد کو ارسال کیا جا سکتا ہے ۔ ووٹر لسٹ میں شمولیت کیلئے اپیل ہاء 16 جنوری 2017ء تک وصول کی جائیں گی جن پر 18 جنوری کو فیصلہ جات کے بعد 19 جنوری 2017ء کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی 06، 07 فروری دن 02:00 بجے تک متعلقہ ضلع کے ریٹرننگ آفیسران کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 08 فروری دن 02:00 بجے تک براہ راست دفتر چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کیے جا سکیں گے ۔ اعتراضات کی جانچ پڑتال اور ان پر فیصلہ جات 09 سے 15 فروری تک ہوں گے جس کے بعد امیدواران کی غیر حتمی فہرست 16 فروری 2017ء کو آویزاں کی جائے گی ۔ امیدواران 20 فروری دن 11:00 بجے تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ 21 فروری بوقت 02:00 بجے دن امیدواران کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی ۔ پولنگ 28 فروری 2017ء صبح 10:00 سے شام 04:00 بجے تک ہو گی اور سرکاری سطح پر حتمی نتائج کا اعلان یکم مارچ 2017ء دن 11:00 بجے دفتر چیف الیکشن کمشنر میں کیا جائے گا ۔