دنیا گلو بل ویلیج بن چکی ہے، عالمی سطح پر کوئی بھی پیغام موثر انداز میں پہنچانے کے لیے انگریزی زبان استعمال ہو رہی ہے‘ قاضی ظہور احمد

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) انگریزی کو بین الاقوامی سائنسی اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی زبان ہونے کی اہمیت حاصل ہے اور یہی زبان عالمی سطح پر رابطوں اور ابلاغ کا ذریعہ ہے، دنیا گلو بل ویلیج بن چکی ہے، اس لیے عالمی سطح پر کوئی بھی پیغام موثر انداز میں پہنچانے کے لیے انگریزی زبان استعمال ہو رہی ہے، دنیا میں تحقیقی کاموں کی زبان انگریزی ہے، جدید تحقیق کے لیے انگریزی زبان استعمال کیے بغیر مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے ترجمان قاضی ظہور احمد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کا چو دہواں کامیا ب کا نو وکیشن 2016ء ہوا،جس میں 20ہزار طلبا ء و طالبات کو ڈگریاں ،45طلبا و طالبات کو گو لڈ میڈل ، 100سکا لرز کو ایم فل جبکہ 15سکا لرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں عطا کی گئیں، چو نکہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے پا کستان اور بین الاقوامی سطح پر تد ریسی و تحقیقی ادا رہ جا ت اوردیگر یونیورسٹیزکے ساتھ سائنسی و فنی علوم کا تبا دلہ کیا جانا مطلو ب ہو تا ہے اس لیئے کا نو وکیشن کی تما م تر پروسیڈ نگز یونیورسٹی میں رائج قوا عد و ضوا بط ومر وجہ طر یقہ کار کے تحت انگریزی زبا ن میں مر تب کی جا تی ہیں یہی وجہ ہے کہ صدر ریاست / چانسلرسردار محمد مسعود خان اور وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کی جا نب سے کا نو وکیشن خطا ب میں انگر یزی زبا ن کو منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد مسعو د خان، صدر ریا ست / چانسلر یونیورسٹی کا کا نو وکیشن میں طلبہ و اساتذہ اور والدین سے ایک غیر معمو لی نا عیت کا تا ریخی خطا ب تھا جس میں موصوف نے طلبہ کو مستقبل میں قوم کے معمار اور قیمتی اثا ثہ قرار دیتے ہو ئے ان کی تو جہ مکمل طور پر تعلیم اور تحقیق پر مبذ ول رکھنے پر زور دیا گیااور انہیں آپ کو معا شر ہ کیلئے مو ثر و مثبت کردار ادا کر نے کی ہدا یت کی ، کیونکہ یونیورسٹی کا نو وکیشن میں شر یک یونیورسٹی گر یجویٹس / پو سٹ گر یجو یٹ، ایم فل ، پی ایچ ڈی کے حا مل طلبہ کے علاوہ فیکلٹی ممبران، سائنسدان حضرات کو سا ئنسی علوم میں شب و روز تد ریسی و تحقیقی میدان میں جد وجہد کا عملی مظا ہرہ کر تے ہو ئے اقوام عالم میں سائنس کے میدان میں ترقی کے لیئے مطلو بہ منا زل کو طے کر تے ہو ئے مطلو بہ ہد ف تک پہنچنے کے لیئے تد ریسی و تحقیقی پا لیسی سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :