اساتذہ کرام خاتم النبیین ؐ کے جانشین ہیں معلم انسانیت ؐکاپیغام عام کرنے کی سب سے زیادہ ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ، عبدالوحیدقریشی

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحیدقریشی نے کہاہے کہ آپ ﷺ نے بنی نوع انسانوں کے لیے قیامت تک بہترین مثالیں قائم کی ہیںاساتذہ کرام خاتم النبیین ؐ کے جانشین ہیں معلم انسانیت ؐکاپیغام عام کرنے کی سب سے زیادہ ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کاااظہارانھوں نے تنظیم اساتذہ ضلع حیدرآبادکی جانب سے اسلامیہ ماڈرن ہائی اسکول ہیرآبادمیں معلم انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حضور ﷺ سب تمام مخلوقات کیلیے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں اللہ نے آپ ؐ پر نبوت کوختم کیاہے اسی لیے خاتم النبیین ؐ کی ذات جامع صفات کی حامل ہے مسلمانوں کاایمان ہے لیکن مغرب ایمان نہ رکھنے کے باوجودرسولؐ خداکی ہستی سے فائدہ اٹھارہاہے اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کے غیرمسلم نمائندہ شخصیات نے حضورؐ کی عظمت کااعتراف اس لیے کیاہے کہ آپ ؐ کے قول اورفعل سے رہنمااصول لیے ہیں اور اسی بنیادپر سامنے آنے والی تعمیرات سے انھیں فائدہ پہنچاہے آرا م وسکون ملاہے ۔

(جاری ہے)

اللہ نے آپ کودنیامیں معلم بناکربھیجاہے اسی لیے تدریس پیغمبرانہ پیشہ ہے معاشرے کے لیے افرادیہی سے نکلتے ہیں اگراساتذہ ان کی تعلیم وتربیت معلم انسانیت ؐ کے بتائے ہوئے طریقے پر کریں توایساانقلاب آسکتاہے جس سے ہرخاص وعام فیض یاب ہوگا۔ڈائریکٹرایجوکیشن اسکول صداقت حسین ،تعلقہ ایجوکیشن آفیسرمٹیاری زین العابدین لغاری ، دینی اسکالر پروفیسرڈاکٹرمجیب اللہ منصوری،تنظیم اساتذہ سندھ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر نصراللہ لغاری ،ضلعی صدراسلم قریشی،رئیس شیخ ودیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں اسلامیہ ماڈرن ہائی اسکول کادرجہ گھٹاکر ضم کرنے کے خلاف ایک قراردادمنظورکی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ اسکول میں سات سوزائد طلبہ زیرتعلیم ہیں ایک اچھامعیاری ادارہ ہے جس میں مزیدطلبہ کے داخلے کی گنجائش نہیں برابرمیں واقع اسکول میں اساتذہ ہیں لیکن طلبہ نہیں ،ایسے میں اسکول کوضم کردیناتعلیم بالخصوص موجودہ طلبہ کے مستقبل کوخراب کرنے کی کوشش ہے محکمہ تعلیم کے حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ تعلیم اورطلبہ کی بہتری کوسامنے رکھتے ہوئے اسلامیہ ماڈرن ہائی اسکول کی حیثیت کوبحال کیاجائے۔