بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کا گرینڈ آپریشن جاری ، کئی علاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) حیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں آپریشن سب ڈویژن ہیرآباد ، حیدرآباد میں حیسکو کی ٹیمیوں نے پولیس کے ہمراہ پر حُر کیمپ ، جتوئی محلہ، کرسچن کالونی ، عامل کالونی اور مبارک کالونی کے علاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرکے ایک عدد KVA 50،3 عدد KVA 100 اور 200 KVA کے 2 ٹرانسفارمر اتار لیئے ہیں اور آپریشن سب ڈویژن حالی روڈ کے SDO رانا شفیق احمد نے بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر کاراوائیاں کی گئی ہیں ، جس میں سید عشرت حسین کے A2 کنکشن پر 5 لاکھ 8 ہزار 868 روپے ، سید حسنین مصطفی کے کنکشن پر 2 لاکھ 31ہزار 204 روپے اور ابوالحسن اصفہانی پلازہ کے نادہندگان پر 7 لاکھ 39ہزار 91 روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کر دی گئی ہے جس میں 56 فلیٹس اور 80 دوکانین ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 16 دوکانیں اور 17 فلیٹس میں ڈائریکٹ غیر قانونی طریقے بجلی استعمال کی جارہی ہے جس پر تھانہ حالی روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف SDO کی مدعیت میں FIR درج کرانے کیلئے لیٹر جمع کروادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :