سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کاشفاف طریقہ اختیارکیاجائے، ڈاکٹرسیف الرحمن

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے قائمقام امیر ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاہے کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کاشفاف طریقہ اختیارکیاجائے ملازمتوں میں میرٹ اور شہری ودیہی کوٹے پر عمل کیاجائے ابتدائی مرحلے میں تصدیق شدہ اور دستاویزات کاپلندہ مانگنا غیرضروری ہے بے روزگاری اورغربت کے ستائے نوجوانوں کے لیے کم ازکم اوریکساں شرائط رکھی جائے ۔

انھوں نے کہاکہ صوبے میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادغیرضروری شرائط سے تنگ ہیں امیدواروں کودرخواست کے ساتھ تمام تعلیمی دستاویزات ،شناختی کارڈ اورتصاویر کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے پابندکیاگیاہے جبکہ آن لائن درخواست میں یہ شرائط نہیں ہیں زیادہ تعلیم یافتہ اور انٹرنیٹ کی سہولت والے امیدوار آن لائن درخواست دے رہے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے اور اکثریت ایسے امیدواروں کی ہے جومعمولی تعلیم رکھتے ہیں آن لائن کی سہولت میسرنہیں انھیں سب سے زیادہ پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے۔

(جاری ہے)

حالاں کہ حکومتی پالیسی کے مطابق متعلقہ اسامی کے لیے دستاویزات کے بغیر صرف درخواست وصول کرنے کے پابندہیں مگرحکومتی پالیسی کے برعکس کیاجارہاہے جس سے کئی اسامیوں کے لیے اہل ایک ہی امیدوارکو الگ الگ دستاویزات کے تصدیق شدہ سیٹ جمع کراناپڑتاہے حکومت اورمتعلقہ محکمے آن لائن کی طرح پہلے مرحلے میں صرف درخواست طلب کریں تاکہ امیدواروں کوغیرضروری مسائل سے نجات مل سکے۔