قلعہ گرائونڈ کا جلسہ عام حیدرآباد کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،انیس قائم خانی

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) حیدرآباد ایک تاریخی شہر جوکہ گذشتہ 30 سالوں میں حیدرآباد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، آج حیدرآباد کی خستہ حالی قابل ِ دید ہے ، قلعہ گرائونڈ کا جلسہ عام حیدرآباد کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم سب کو مل کراسے کامیاب بنانا ہے تاکہ حیدرآباد کو اسکی تاریخی حیثیت کے مطابق بنایا جاسکے ، آج سے 30 سال پہلے یہ شہر صنعت و تجارت ، علم وادب میں نمایاں مقام رکھتا تھا، لیکن اس شہر کو تباہ کیا گیا ، لیکن اب مصطفی کمال کی قیادت میں شہر حیدرآبادو پورے پاکستان کے حقیقی مسائل کو اُجاگر کیا جائے گا ،اب مرحلہ وار پاک سرزمین پارٹی عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرے گی اورانکے مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی ، ان خیالات کا اظہارصدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے جی او آر کالونی میں میو برادری اور پنجرہ پول میں عباسی برادری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں کیا، اس موقع پر انہوں کے ہمراہ مرکزی رہنما افتخار رندھاوا، میر عتیق ٹالپور بھی تھے ، انہوں نے رہنمائوں کے ہمراہ حضرت گلشاہ بخاری کے مزار پر حاضری دی اور جلسہ عام کی کامیابی کیلئے خصوصی دُعا کی۔

متعلقہ عنوان :