محکمہ ایکسائز پولیس نے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش حاجرہ عرف اجوک کو گوٹھ یوسف عرفانی سے گرفتار کر 3 کلو 834 گرام شیشہ پاوڈر برآمد کرلیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکیسش و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران محکمہ ایکسائز پولیس نے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش حاجرہ عرف اجوک کو گوٹھ یوسف عرفانی نزد بھینس کالونی کراچی سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 834 گرام شیشہ پاوڈر برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی انٹیلیجنس آفیسر ای ٹی او صادقین نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کاروائی میں حصہ لیا۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضع رہے کہ ملزمہ کے خلاف کافی عرصہ سے شکایت موصول ہورہی تھی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی تیز کریں اور کچی شراب اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :