آصف علی کی زرداری کی پاکستان آمد کے موقع پر شاہراہوں کو بینرز اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی کی زرداری کی پاکستان آمد کے موقع پر شاہراہوں کو بینرز اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے اور کارکنان کی خاطر تواضع کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آمد پر جہاں شہر بھر کی مصروف شاہراہوں پر بینرز، پوسٹرز آویزاں کئے جا رہے ہیں، وہیں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

محتاط اندازے کے مطابق، آصف علی زرداری کی ملک آمد پر تقریب کیلئے 5 کروڑ روپے کے جھنڈے، بینرز اور پوسٹرز بنوائے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ کارکنان کی جانب سے جمع کی گئی رقم سے یہ اخراجات پورے کئے جا رہے ہیں، سندھ حکومت کے بجٹ سے ایک روپیہ بھی استعمال نہیں ہو رہا۔اندرون سندھ سے کارکنان کو کراچی لانے اور واپس لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کے اخراجات کے لئے بھی اتنی ہی رقم خرچ کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :