ٹریفک وارڈنز سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا چہرہ ہیں ،تما م شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں ‘کیپٹن (ر)سیداحمد مبین

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال سے نہ صرف کسی حادثہ کی صورت میںممکنہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے بلکہ دوسرے شہری بھی محفوظ رہتے ہیں ۔والدین اس حوالہ سے اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں ۔

سیٹ بیلٹ کی پابندی کے حوالہ سے پورے شہر میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے علاقہ جات میں سیٹ بیلٹ کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں۔ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز اس خصوصی مہم کی خود نگرانی کریں اور ٹریفک وارڈنز جہاں کہیں بھی سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی دیکھیں وہاں شہریوں کو وارننگ بھی دیں اورپابندی کرنے کی ہدایت بھی کریں۔سید احمد مبین نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا چہرہ ہیں اس لئے تما م شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں اور ٹریفک قوانین بارے آگاہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :