ْگرجا گھروں کے ارد گرد روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جارہے ہیں ‘ سی سی پی او لاہور

کرسمس ڈے کے حوالہ سے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے ہیں،تما م گرجا گھروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے‘ امین وینس

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مذہبی رسومات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں،لاہور پولیس نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس ڈے کے حوالہ سے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے ہیں،تما م گرجا گھروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،کرسمس اور تمام تقریبات کے حوالہ سے پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی،تمام ڈویژنل ایس پیز کو اپنے علاقوں میں کرسمس کے حوالہ سے تقریبات کے منتظمین سے ملاقات کر کے سکیورٹی معاملات ڈسکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گرجا گھروں کے ارد گرد روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جارہے ہیں ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں علماء کرام کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف ، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی اور علماء کرام میں مفتی انتخاب عالم ، پیر عثمان نوری ، مولانا مجاہد عبدالرسول ،علامہ مشتاق حسین جعفری ،آغا شاہ حسین قزلباش ،حافظ کاظم رضا نقوی ، جاوید اکبر ساقی ، ڈاکٹر منور چاند ،بھگت لال سمیت بشارت کربلائی نے بھی شرکت کی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ جس طر ح لاہور پولیس کے جوانوں نے محرم اور ربیع الاول کے دوران دن رات محنت کر کے اور زبردست حکمت عملی کے ساتھ فرائض سر انجام دیے وہ قابل ستائش ہیں۔کرسمس تقریبات کے حوالہ سے گرجا گھروں میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔مفتی انتخاب عالم اور دیگر علماء نے کہا کہ لاہور پولیس نے محرم اور ربیع الاول میں تقریبات کے حوالہ سے علماء کرام کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن میں رہے اور بہترین فرائض سر انجام دیے ۔جس طرح ماضی میں امن وا مان کے لئے اپنا کردار ادا کیا آئندہ بھی اسی طرح ساتھ دیتے رہیں گے ۔علماء کرام کے ماہانہ اجلاس کو بلانا خوش آئندہ ہے جس سے معاشرے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی کوششیں مزید تیز ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :