دوسروں کو روشنیاںبہم پہنچاتے ہوئے کسی لائن مین کی زندگی کا چراغ گُل نہیں ہوناچاہیے‘ سید واجد علی کاظمی

لائنوںپرکام کے دوران فیلڈسٹاف کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھنا اولین فرائض میں سے ہے‘ چیف ایگزیکٹیو لیسکو

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے کہا ہے کہ دوسروں کو روشنیاںبہم پہنچاتے ہوئے کسی لائن مین کی زندگی کا چراغ گُل نہیں ہوناچاہیے، لائنوںپرکام کے دوران فیلڈسٹاف کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھنا اولین فرائض میں سے ہے۔ریجنل ٹریننگ سنٹرلیسکوسبزہ زار میں ایس ڈی اوز کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لیسکو چیف نے کہا کہ لائن سٹاف اگراپنی زندگی کودائوپرلگاکرصارفین بجلی کے گھروںکی روشنیوںکے تسلسل کوبرقراررکھنے میںسرگردانِ عمل ہے تواُس کی زندگی کی حفاظت کرناہم سب کا بنیادی فریضہ ہے۔

دوسروں کو روشنیاںبہم پہنچاتے ہوئے کسی لائن مین کی زندگی کا چراغ گُل نہیں ہوناچاہیے۔آپ کو ہدایت ہے کہ لائن سٹاف کے حفاظتی سامان میں کمی نہیں ہونی چاہیے ہرلائن مین کولائن پرجانے سے پہلے حفاظتی سامان سے مکمل لیس ہوناچاہیے اور لائن مین کے کام کی جگہ دونوںاطراف سے اچھی طرح ارتھ ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

چیف لیسکونے کہاکہ اپنے ماتحت لائن مینوںکواس اندازمیںتربیت دی جائے کہ وہ لائن پرکام کے دوران کسی قسم کے ذہنی دبائوکوخاطرمیں نہ لائیںاورمکمل یکسوئی کے ساتھ لائن پرکام کیاکریںکیونکہ چلتی ہوئی بجلی کی لائن پرکام کے دوران لائن مین کی پہلی غلطی اکثراُس کی زندگی کی آخری غلطی بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹولیسکونے لائن لاسزکوکنٹرول کرنے،ریکوری پوزیشن بہترکرنے اورH.T/L.T پرپوزلوںکے کام پرفوکس کرتے ہوئے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔جنرل مینجرآپریشن اصغررضانے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کے تسلسل کوبرقراررکھنے اورمرمتی کاموںپربھرپورتوجہ دینے پرزوردیا۔تقریب کے اختتام پرچیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے ٹریننگ سیشن میں شریک ہونے والے ایس۔ڈی۔اوزکو سرٹیفیکیٹس دیئے۔

متعلقہ عنوان :