فیڈریشن انتخابات ،پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کا بی ایم پی اور پی بی جی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی بقاء کیلئے دونوں گروپوں کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں،پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن نے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017کے لیئے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ۔جمعرات کوبزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس کے چیئرمین میاں ذاہدحسین،مہتاب الدین چائولہ ، عبدالرحیم جانو، محمدیحییٰ پولانی،عبدالوحیدشاہ ،ثاقب فیاض مگوں اور دیگرنے پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کے گروپ لیڈرذکریاعثمان،چیئرمین احتشام الدین،سینئر وائس چیئرمین خالدمسعود اوروائس چیئرمین شعیب منشی سے ملاقات کی ۔

پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے الائنس پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کا اتحاد بزنس کمیونٹی کے لیئے نیک شگون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں کیونکہ اس ہی میں بزنس کمیونٹی کی بقاء ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما عبدالرحیم جانو اورمیاں انجم نثار کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیئے باالترتیب صدر اور سینئرنائب صدرکاامیدوار نامزد کرنا دونوں گروپوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔دورہنمادیانتدار ،راست گو اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں ۔پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملکی معیشت اور ایف پی سی سی آئی کی بہتری کیلیئے کام کیا ہے اور بزنس کمیونٹی کو نہ صرف متحد کیا ہے بلکہ ان کے مسائل بھی احسن طریقے سے حل کیئے ہیں ۔

دریں اثناء بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنمائوںمہتاب الدین چائولہ ،میاں ذاہدحسین ، عبدالرحیم جانو، محمدیحییٰ پولانی،عبدالوحیدشاہ ،ثاقب فیاض مگوں اوردیگرنے پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ برسراقتدارآکرایف پی سی سی آئی کو بزنس کمیونٹی کی طاقت سے چلائیںگے اور فیڈریشن سے آمریت کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کا اتحاد ملک بھر کے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گا اور فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایف پی سی سی آئی کا درخشاں ماضی ایک مرتبہ پھر واپس لائیں گے، ہماراماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی پہلے والے جذبے کے تحت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہرفورم پراجاگرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو اور سینئرنائب صدرمیاں انجم نثار نے بزنس کمیونٹی کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کے ہر مسئلے کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :