وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف کی سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف نے کہاکہ حلقہ PK-4میںسوئی گیس کے کم پریشرسمیت دیگرمسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ جہاںپرپائپ لائن کی ضرورت ہوگی وہاںپائپ لائن جلدازجلدبچھائی جائیگی تاکہ عوام سوئی گیس کے سہولت سے مستفیدہوں۔انہوںنے کہاکہ سوئی گیس سمیت دیگربنیادوںسہولتوںکاجوبیڑااٹھایااس کی تکمیل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرعارف یوسف نے سوئی گیس حکام کوحلقہ PK-4میںسوئی گیس کے کم پریشرسمیت دیگرمتعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔سوئی گیس حکام نے مسائل کی فی الفوریقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرحلقہ نیابت کے سینکڑوںسائلین بھی انکے ہمراہ تھے۔عارف یوسف نے کہاکہ حلقہ نیابت کے عوام کے مسائل کاشروع دن سے ادراک تھااورالحمداللہ PK-4کے دیرینہ مطالبات پورے کئے گئے ہیںتاہم باقی ماندہ مسائل بھی جلدازجلدحل کردیئے جائینگے۔

انہوںنے کہاکہ عوام نے خود حقیقی تبدیلی کادیگراورماضی کی حکومتوں سے موازنہ کیاہے انہیںروشنی کی کرن پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میںملی ہے اورآئندہ بھی عوام دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے۔

متعلقہ عنوان :