ڈی ایچ کیو تدریسی ہسپتال نوشہرہ کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے نام سے منسوب

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے حال ہی میں تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو تدریسی ہسپتال نوشہرہ کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے نام سے منسوب کرنے کی با ضابطہ طور پر منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اقدام مرحوم قاضی حسین احمد کی خدمات کی یاد میں اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم قاضی حسین احمد نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کی تعمیر اور تدریسی ہسپتال کا درجہ دینے کے لئے انتھک جدوجہد کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :