محکمہ صحت نے پولیس کے ہمراہ پہاڑی پورہ میں جعلی آلات اورپٹیاںتیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) محکمہ صحت نے پولیس کے ہمراہ پہاڑی پورہ میں جعلی آلات اورپٹیاںتیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا جعلی سامان اورمشینری برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر عمران اللہ کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پہاڑی پورہ کے علاقہ غریب آباد میں ایک فیکٹری میں آپریشن کے دوران استعمال کئے جانیوالے آلات جراحی اورپٹیاں تیار کی جارہی ہیں اطلاع ملنے پر ڈرگ انسپکٹر نے مقامی پولیس کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مارکر وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے آلات جراحی کا سامان آپریشن میں استعمال کی جانیوالی پٹیاں اورسامان تیار کرنے والی مشینری بھی برآمد کرلی جبکہ وہاں موجود ملزم ریاض علی ولد مراد سکنہ مردان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :