جامعہ سندھ جام شورو کے بی ایڈ اور ایم ایڈ نان فارمل پروگرام کے سالانہ امتحانات جمعرات 29 دسمبر سے شروع ہونگے

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیکلٹی آف ایجوکیشن کے بی ایڈ اور ایم ایڈ نان فارمل پروگرام 2015ء کے سالانہ امتحانات جمعرات 29 دسمبر سے شروع ہونگے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی ایڈ کے طلباء کے حتمی اسباق 12 سے 14 جنوری تک ان کے متعلقہ اسکولز میں لیے جائیں گے جبکہ ایم ایڈ کے طلباء کے زبانی امتحانات 16 جنوری سے ان کے متلقہ سینٹرز پر لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :