جامعہ سندھ جام شورو سے ملحقہ کالجز میں ایم اے (فائنل) کے امیدواروں کے زبانی امتحانات 5 جنوری کو ہونگے

جمعرات 22 دسمبر 2016 19:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ کالجز میں ایم اے (فائنل) کے امیدواروں کے زبانی امتحانات 5 جنوری کو جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر اور آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں لیے جائیں گے دوسری جانب سوشیالاجی شعبہ کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشیالاجی شعبے کے چیئرپرسن آفس سے اپنے تحقیق کا موضوع حاصل کرکے اپنی تھیسز مکمل کرکے 24 جنوری تک جمع کروائیںمقررہ میعاد کے بعد کسی بھی طلباء کی تھیسز قابل قبول نہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :